3

جشن آزادی مینز اینڈ وومینز ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ آج  یونیورسٹی گراؤنڈ میں ہو گا

(24نیوز)لاہور  میں 79واں جشن آزادی مینز اینڈ وومینز ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ آج  یونیورسٹی گراؤنڈ میں ہو گا۔

79 ویں جشن یوم آزادی  کے موقع پر  پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی کے زیر اہتمام مینز  اینڈ وومینز ویٹ لفٹنگ  ٹورنامنٹ آج  سہ پہر 3 بجے پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ اولڈ کیمپس چوبرجی میں ہو رہا ہے جس میں  خواتین  کے کلین اینڈ جرک مقابلے 3بجے ہوں گے اور مردوں کے کلین اینڈ جرک مقابلے شام 5 بجے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیئے:  آج رات گرج چمک کے ساتھ بارش کہاں کہاں ہو گی؟ موسم کی نئی فورکاسٹ

اس ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری عقیل جاوید بٹ  ہیں اور آفیشلز میں نزہت جبیں،آیئنہ اکبر،نائلہ مقصود بٹ ،منیبہ امتیاز، حرا خان، عبد الستار راہی،محمد اسلام ناطق ،قیصر افتحار، جاوید اختر،ادیب اکرم، راشد ندیم بٹ، شکیل میر،عاصم اکبر،سہیل خان،محمد منیب،کاشف علی،محمد ظہور،حافظ عمران جٹ،عبداللہ سہیل بٹ،عبد الغفار، ظہیر ، عثمان عقیل بٹ شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں