3

خاران میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 7 دہشت گرد جہنم واصل

( احمد منصور )بلوچستان کے ضلع خاران میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 7 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ردالفتنہ 3 کے تحت فورسز نے خاران کے علاقے لجے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیاجس میں 7 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے7 دہشت گردوں کوجہنم واصل کردیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے،دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، بھاری مقدار میں گولہ بارود، دیگر جنگی سامان، 2 گاڑیاں اورایک موٹرسائیکل بھی برآمدہوئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا ،دہشت گرد خاران اور لجے میں لوٹ مار، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس 30 خیرپور5 میں ضمنی انتخابات آج ہورہے ہیں
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزبلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا اور انہیں منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں