
(24نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی والدہ کے انتقال کے بعد تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
بیرسٹر گوہر کی رہائش گاہ پر مختلف حکومتی ، اپوزیشن اور دیگر اہم شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری رہا،وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال ، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار ، پرویز الٰہی کی بیرسٹر گوہر کے گھر آمد ہوئی،ن لیگی ایم این اے ملک ابرار ، انجم عقیل ، ندیم افضل چن بھی تعزیت کیلئے پہنچے ،بیرسٹر گوہر سے پی ٹی آئی کے مختلف اہم اراکین نے بھی ملاقات کی اور والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔
یہ بھی پڑھیں:ہاکی ورلڈکپ؛ پاکستان اور ویلز کے سنسنی خیز میچ کا نتیجہ آگیا






