
(حیدرعلی جان )مہوڈنڈ روڈ پر پلوگا کے مقام پر کوئٹہ سے آنے والے سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹورازم پولیس کالام اسکواڈ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔
ٹورازم پولیس اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمی سیاحوں کو کالام ہسپتال منتقل کرنے میں معاونت کی۔
یہ بھی پڑھیں:پہاڑی مقام پر ہیلی کاپٹر گر گیا ۔۔۔
حادثے کے نتیجے میں گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔






