
(ارشاد قریشی)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی، ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس ہال میں کروائی گئی جوکہ 45 منٹ تک جاری رہی۔
دونوں نے ملاقات میں ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کیا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کے بعد نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی گئی ۔
جیل ذرائع کے مطابق دونوں کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس ہال میں کروائی گئی، ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی کی خیریت دریافت کی ۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی سے ملاقات کے بعد نورین نیازی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ سے نکل گئیں ۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں فرانسیسی سفیر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے الوداعی ملاقات






