5

وزیراعظم کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ریلیف کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

(اویس کیانی)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وزیرِ پٹرولیم کو فوری کراچی پہنچنے اور ایندھن کی قیمتوں کے حوالے سے عوامی ریلیف کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔

 وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات کی، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز بھی شریک تھے۔

وزیراعظم نے وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک کو فی الفور کراچی پہنچنے اور آئل ریفائنریز سے مذاکرات کرنے کی ہدایت کر دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ وزیر پٹرولیم کراچی جا کر مقامی طور پر تیار کردہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اقدامات یقینی بنائیں، ڈیزل کی مقدار کا زیادہ تر حصہ مقامی ریفائینریز میں تیار ہوتا ہے، اس کی قیمتوں میں کمی کیلئے وزیرِ پٹرولیم بذات خود ریفائنریز سے مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کریں۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جس قدر ممکن ہو عوام تک فوری ریلیف پہنچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی،فی تولہ ریٹ جان کر حیران رہ جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں