
(24نیوز)ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے فی لیٹر کمی کے بعدآل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔
صدرآل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نبیل محمود طارق نےڈیزل کی قیمت میں کمی کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومتی اقدام سے تجارتی سامان کی ترسیل کے اخراجات میں کمی آئے گی،فیول پرائسز میں کمی سے ٹرانسپورٹ انڈسٹری کی مشکلات بھی کم ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:خام تیل کی قیمتیں ؟ عالمی مارکیٹ سے بڑی خبر آگئی
نبیل محمود طارق نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت اس کرائے میں کمی کو کم از کم 1 ہفتے کے لیے برقرار رکھے۔






