5

وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش اچھا قدم :بیرسٹرگوہر

(ویب ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کو اچھا قدم قرار دے دیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ اچھی بات ہے مذاکرات ہوں تاکہ سیاسی مسائل کا حل نکالا جا سکے، اسی طرح ملک کو غیر یقینی صورتحال سے نکالنا جاسکتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش آرہی ہے، اچھی بات ہے اگر وزیراعظم صاحب مذاکرات کے لیے اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے بانی کی صحت سے متعلق اہم کمیٹی تشکیل دیدی
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزیدکہاکہ امید ہے بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کردیا جائے گا، یہاں تک پہنچنے میں بڑا وقت لگا،امید ہے رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، یہ عوام کا مینڈیٹ ہے کہ وہ کس کو پسند اور کس کو ووٹ دیتے ہیں، ہم آئین کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں