5

سکھر : سرکاری سکول کی چھت کا پلستر گرنے سے 12 بچیاں زخمی

(امداد بزدار)سکھر میں سرکاری سکول کی چھت کا پلستر گرنے سے 12 بچیاں زخمی ہوگئیں۔

سکھر میں شاہ خالد کالونی میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی چھت کا پلستر گرگیا، پلستر گرنے سے کلاس میں موجود 12 بچیاں زخمی ہوگئیں۔

چھت سے پلستر گرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب تدریسی عمل جاری تھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پہنچ گئی۔

معمولی زخمی بچوں کو فوری طبی امداد دے دی گئی جبکہ شدید زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف روحانی شخصیت حضرت میاں میرؒ کا 2 روزہ سالانہ عرس کل سے شروع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں