4

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں کیلئے حتمی امیدوار سامنے آ گئے

( سفیر رضا)   آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 7  اور پاکستان پیپلز پارٹی کے 5  نامزد امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی  منظور کر لئے گئے۔

سکروٹنی میں تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی صحیح پائے گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے  کی مخصوص نشستوں پر فرزانہ یعقوب، شاہین کوثر ڈار اور زوبیہ خورشید کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے مریم زمان، مریم ادریس، سحرش قمر اور رفعت عابد کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے۔

مذہبی شخصیت کی نشست پر  کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے پیر مظہر سعید شاہ جبکہ پیپلز پارٹی کے حافظ طارق محمود کے کاغذاتِ نامزدگی سامنے آئے۔

ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی اور  پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ ذوالفقار علی امیدوار ہیں۔

اوورسیز کشمیری کی نشست پر صرف مسلم لیگ (ن) کے عبدالرحمٰن امیدوار ہیں۔ اسمبلی میں مسلم لیگ ن ک یواضح اکثریت کی وجہ سے پیپلز پارٹی نے اس نشست پر کوئی امیدوار لانے کی بے ثمر  زحمت کی ہی نہیں۔
یہ بھی پڑھیئے:  پنجاب کی تمام سرکاری سروسز ’’مریم کی دستک‘‘ پر منتقل کرنے کا فیصلہ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں