6

 ڈیفنس فورسز ایکٹ  کے معاملہ پر بیرسٹر گوہر کا مطالبہ سامنے آگیا

(24نیوز)  پی ٹی آئی  کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ  تحریکِ انصاف نے  ڈیفنس فورسز سے متعلق قوانین کو  کبھی متنازع نہیں بنایا۔

بیرسٹر گوہر خان نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداری میں میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب میں کہا،  ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط نہ ہو، ڈیفنس فورسز ایکٹ کا معاملہ ٹیکنیکل نوعیت کا ہے۔ اس کے متعلق ہمارے ساتھ کچھ بات نہیں کی گئی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام کو بھی نہیں پتہ کہ کیا قانون سازی کی جا رہی ہے، میں نے پہلے بھی مطالبہ کیا تھا کہ جو قانون سازی کرتے ہیں اس کو پہلے پارلیمان میں لائیں۔

 بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ کوئی قانون سازی ہو تو اسے پہلے پارلیمنٹ کے ارکان کے سامنے رکھا جائے اور بحث کی جائے، جو کچھ آپ ایکٹ میں ڈالتے ہیں اس کو پارلیمنٹ کے سامنے رکھا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ یہ ٹیکنیکل نوعیت کا معاملہ ہے، پاکستان ہمارا ہے، پاک فوج ہماری ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  پی ٹی آئی کے بانی کو ہسپتال منتقل کرنے کی ڈیڈ لائن کیا ہے؟ کیا ہو رہا ہے؟ وزیر قانون کی اہم گفتگو 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں