
(24نیوز) سینیٹ مین اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ اپوزیشن متحد ہے۔پی ٹی آئی کے بانی کو ہسپتال منتقل کرنے کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلےپر عمل ہو جانا چاہی۔
راجا ناصر عباس نے یہ باتیں اسلام آباد مین صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی کو تاحال اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔ ابھی عدالتی حکم کےمطابق چند گھنٹے باقی ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہونا چاہئے۔
علامہ راجاناصر عباس نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت میں رابطے ہونے چاہیں۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا اپوزیشن کا کوئی اتحاد بننے جا رہا ہے تو انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تو پہلے ہی متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت پر چیک رکھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیفنس فورسز ایکٹ کے معاملہ پر بیرسٹر گوہر کا مطالبہ سامنے آگیا






