
(24نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے ایف بلاک کے چوتھے فلور پر شفٹ کیا جائے گا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ایف بلاک کا چوتھا فلور شفا ہسپتال کا ایگزیکٹو فلور ہے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی اسی بلاک میں رکھا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوتھے فلور پر کڈنی اور جگر کے مریضوں کیلئے خصوصی ٹیسٹ کرنے کے انتظامات موجود ہیں،بانی پی ٹی آئی کو ہائی بلڈ پریشر سمیت آنکھوں اور پٹھوں میں درد کا عارضہ بھی لاحق ہے،شفا انٹرنیشنل ہسپتال کی انتظامیہ کو بانی پی ٹی آئی کی منتقلی بارے آگاہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بانی کی ہسپتال منتقلی سے دروازہ کھل رہا ہے، پی ٹی آئی کیا کرے؟ اسد عمر نے مشورہ دے دیا






