
(24نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ڈیفینس فورسز بل اتنا بہترین بل ہے تو چھپ کے کیوں کر رہے ہو سب کے سامنے کریں۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ میری عمر چالیس سال ہے لیکن میں سیاست کی سو سال کی تاریخ رکھتا ہوں ۔
انہوں نے کہا، جنوبی پنجاب میں یا ملک میں سیاست کی مثال دینا چاہیں تو وہ یوسف رضا گیلانی ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے جیل جانا قبول کیا مگر ایک دستخط نہیں کیا
ہمیں وہ رانا ثناءاللہ یاد ہیں جنہوں نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا ۔
ایمل ولی نے سینٹر پرویز رشید کے متعلق کہا، “میرے چاچا بیٹھے ہیں جنہوں نے بل پیش کیا ہے .”
ایمل ولی خان نے کہا کہ جنہیں نشان عبرت بنانا تھا انہیں نشان امتیاز دیا .
یہ بھی پڑھیئے: ڈیفنس فورسز ایکٹ کے معاملہ پر بیرسٹر گوہر کا مطالبہ سامنے آگیا
انہوں نے کہا، وزیر داخلہ کو کس بات کا تغمہ دیا گیا ۔ یہ تمغوں کی بات ہے یا خدمت کی بات ہے ۔ وزیر قانون بتائیں ان تمغوں کی نظریاتی مخالفت کی ہے یا نہیں ۔ نشان امتیاز دینا ہے تو جو عوام مہنگائی سے مر رہے ہیں، ان کو دیں۔
اتنا بہترین بل ہے تو چھپ کے کیوں کر رہے ہو سب کے سامنے کریں۔
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی بری الذمہ نہیں ہیں۔ عہدے وزارت کے ہوں یا آئینی ہوں ذمہ داری والے ، سب عہدے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: آزاد کشمیر میں مخصوص نشستوں کے حتمی امیدوار سامنے آ گئے






