
(24نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سخت سکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے الشفاہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سخت سکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے شفاہسپتال کیلئے روانہ کیا گیا،بانی پی ٹی آئی کا قافلہ اڈیالہ جیل گیٹ نمبر ایک سے ہسپتال کیلئے روانہ ہوا۔
بانی پی ٹی آئی کے سکواڈ میں اسلام آباد پولیس،ایمبولینس اور ریسکیو 1122 کی گاڑیاں شامل تھیں،بانی پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل بھی ہمراہ تھے۔






