6

ایک سیاسی جماعت کا مزاج دنگا فساد اور ایک کا سسٹم کے نام پر کرپشن ہے چیف منسٹر مریم 

(ویب ڈیسک)    پنجاب  کی چیف منسٹر مریم نواز نے نام لیے بغیر  پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پر الزامات لگا دیئے۔ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تقریر کرتے ہوئے چیف منسٹر مریم نواز شریف نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کا مزاج دنگا فساد اور ایک سیاسی جماعت کا مزاج سسٹم کے نام پر کرپشن ہے،کاش یہ جماعتیں ن لیگ کی طرح کام کررہی ہوتیں توآج ملک ترقی کررہاہوتا۔ 

لاہور میں جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی ساری توجہ مسلم لیگ (ن) پر ہے،  انہیں ڈیلیوری اور پرفارمنس پر توجہ دینی چاہیے۔

 چیف منسٹر مریم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)  کا مزاج خدمت اور ترقی ہے، جو حکومت عوام کا حق دہلیز تک نہ پہنچا سکے وہ ناکام ہے۔

ہارٹ ٹرانسپلانٹ سنٹر کے بعد ہوم ڈائلاسس پروجیکٹ

جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی میں ہارٹ ٹراسپلانٹ سینٹرکے افتتاح کے موقع پر چیف منسٹر مریم نواز شریف نے “ہوم ڈائیلاسز پروجیکٹ” پر کام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ نے عوام کی خدمت کے لیے چنا ہے، روزانہ کی بنیاد پر عوامی فلاح کے لیے فیصلے کرنا میری ذمہ داری ہے۔  پنجاب میں عوام کا مفت علاج ہی ہو رہا  ہے۔ مجھے پتا ہے۔ جہاں جہاں سرکاری اسپتالوں میں لوگوں سے پیسے لیےجارہے ہیں، وہاں ہم ہسپتالوں کےنظام کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  لیڈز ٹیسٹ: انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 409 رنز بناکر آؤٹ، پاکستان کیخلاف 238 رنز کی برتری 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں