5

24 اگست سے سکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان نوٹیفکیشن  جاری 

(جنید ریاض) محکمہ سکول ایجوکیشن نے 24 اگست سے سکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سنگل شفٹ سکولز صبح 8 بجے لگیں گے،چھٹی دوپہر ڈیڑھ بجےہوگی جبکہ سنگل شفٹ سکولز میں جمعہ کے روز چھٹی دوپہر 12 بج کر پینتالیس پر ہوا کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ سکول صبح 8 سے 12 بجے تک لگا کریں گے،سکینڈ شفٹ میں سکول کے اوقات کار دوپہر 2 سے ساڑھے 5 بجے تک ہونگے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کاکہنا ہے کہ گرلز سکول لڑکوں سے پندرہ منٹ پہلے لگیں گے،چھٹی بھی پندرہ منٹ قبل ہوگی،ہفتے کے روز سرکاری سکولوں میں چھٹی برقرار رہے گی،سکولوں کے نئے اوقات کار 15 اکتوبر تک نافذالعمل رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں