
(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں تقرر ، تبادلوں اور معطلی کے احکامات جاری کئے ہیں۔
ڈپٹی سیکریٹری، وزارت قومی صحت ڈاکٹر سید محمد علی کو تبدیل کر کے ان کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کےگریڈ 19 کے خضر حیات کا خیبرپختونخوا سے پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے خالد پرویز کو خیبرپختونخوا سے بلا کر ان کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کےگریڈ 19 کے لیاقت علی بھٹی کا خیبرپختونخوا سے پنجاب حکومت تبادلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی میں تعینات، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے عابد علی کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 18 کے شکیل احمد کا سی ڈی اے سے داخلہ ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان حکومت میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 18 کے زاہد اقبال کو معطل کیا گیا ہے۔ ایس پی زاہد اقبال کو سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت ابتدائی طور پر 120 دن کیلئے معطل کیا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے ضمن میں باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: پیٹرول 3 روپے 81 پیسے، ڈیزل 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا






