5

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ملائیشین وزیر داخلہ کی ملاقات

(24 ںیوز)نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج وزارتِ خارجہ میں ملائیشیا کے وزیرِ داخلہ سیف الدین نصوتیون اسماعیل سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان موجود قریبی اور برادرانہ تعلقات کی تجدید کی گئی، دونوں جانب نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

دو طرفہ تعاون کے ان شعبوں میں تجارت اور معیشت، باہمی قانونی معاونت اور عوامی سطح پر روابط اور تبادلے شامل ہیں، دونوں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔

فریقین نے امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی اور وفاقی وزیر تجارت، جام کمال خان شریک ہوئے۔

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکریٹری تجارت جواد پال اور وفاقی سیکریٹری قومی غذائی تحفظ عامر علی احمد بھی ملاقات می موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں :پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ ، اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں