6

وزیر اعظم شہباز شریف نے حکم  دیدیا

(24نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا حکم  دے دیا۔

حالیہ بارشوں کی وجہ  سے ہونے والے نقصانات سے متعلق اجلاس  ہوا جس میں  وزیراعظم کو مون سون کے اثرات اور امدادی کارروائیوں کی پیشرفت کےحوالے سے بریفنگ دی گئی،اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی وزراء اور سیکرٹریز متاثرہ علاقوں میں جاکر بحالی کا کام شروع کروائیں، متاثرین تک غذائی اشیاء اور امدادی سامان جلد از جلد پہنچایا جائے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم نے بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے تباہ شدہ گھروں اور بنیادی ڈھانچے کی فوری بحالی اور امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی جبکہ  متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا حکم بھی دیا۔

این ڈی ایم اے ،پی ڈی ایم اے کو امدادی کارروائیوں کیلئے مکمل طور پر تیار رہنے کی ہدایت جاری کی گئی،اجلاس میں وزیراعظم کو مون سون 2026 کے اثرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،صوبوں ،این ڈی ایم اے کی امدادی کارروائیوں کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام متاثرہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کی محفوظ مقامات پر بروقت منتقلی کی جا چکی ہے،این ڈی ایم اے ،صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیوں کی ٹیمز عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،متاثرہ علاقوں میں اب تک مجموعی طور پر 615 ٹن امدادی سامان بھیجا جا چکا ،مزید امدادی سامان بھیجنے کے حوالے سے اقدامات لئے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، معین وٹو ،ڈاکٹر مصدق ملک، اویس لغاری، چاروں صوبوں، گلگت ،آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں