
(راو دلشاد) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف فیصل آفریدی کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے ان کی والدہ کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کی۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے فیصل آفریدی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماں انمول رشتہ ہے اور اس کی کمی پوری نہیں ہوسکتی نواز شریف نے مرحومہ کے ایصال ثواب اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
فیصل آفریدی نے محمد نواز شریف کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں : صدر زرداری سے ملائیشین وزیرِ داخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی و تجارت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق






