(انور عباس)صدر اقوام متحدہ کانفرنس آن ڈس آرمامینٹ طاہر حسین اندرابی نے کہاہے کہ بطور صدر کانفرنس آن ڈس آرمامنٹ جنیوا میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے والے نئے سفیروں کی سفارتی اسناد وصول کرنے پر خوشی ہوئی۔

ایکس پر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ان سفیروں میں جرمنی کے سفیر البرخت فان وٹکے اورآئرلینڈ کے سفیر لارنس سمز شامل ہیں، میں دونوں سفیروں کو جنیوا میں اپنی سفارتی مدتِ کار کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں کامیابی اور احسن طریقے سے انجام دیں گے، طاہر حسین اندرابی نے ان سفیروں سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کی تصاویر بھی جاری کر دیں۔






