4

آزاد کشمیر میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر، وزیراعظم کون ہوں گے، مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس شروع ہوگیا

(راؤ دلشاد)  آزاد کشمیر اسمبلی میں  مسلم لیگ ن ابھی تک قائد ایوان، سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے ناموں کا فیصلہ نہیں کرسکی۔
مسلم لیگ ن کے نومنتخب ارکان اسمبلی کو مظفرآباد طلب کرلیا۔ مسلم لیگ ن آج رات پارلیمانی پارٹی اجلاس میں لائحہ عمل تیار کرے گی۔ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج رات 8 بجے ہو رہا ہے۔
اجلاس میں سپیکر، ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی کے انتخاب پر بات چیت کی جائے گی۔
آزاد کشمیر اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر چناو کل ہوگا۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی حتمی فہرستیں پہلے ہی  الیکشن کمیشن سے منظور ہو چکی ہیں۔ 
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل پیر کے روز دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔  سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی کیلئے کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے آج شب ہو رہے  اجلاس کی صدارت تو شاہ غلام قادر کر رہے ہیں تاہم قائد ایوان، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے ناموں کی حتمی منظوری  نواز شریف دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں