5

 پنجاب میں بڑی پابندی لگ گئی! 30 دن کیلئے بڑا حکم جاری 

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے، جس کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق آؤٹ ڈور ڈرون آپریشنز پر عائد پابندی میں توسیع سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر کی گئی ہے۔ صوبے بھر میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ہالز اور مارکیز کے اندر ہونے والی تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی۔ تاہم اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی مکمل ذمہ داری تقریب کے منتظمین پر عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:موسم بدلنے لگا؟ بارشوں سے متعلق مزید الرٹ جاری!

دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی کا اطلاق انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر نہیں ہوگا، جو اپنے سرکاری اور آپریشنل امور کے لیے ڈرون استعمال کر سکیں گے۔

محکمہ داخلہ نے ڈرون کے مخصوص استعمال کے لیے ضلعی سطح پر “سیف ڈرون یوزیج کمیٹی” تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ کمیٹی کی تحریری اجازت سے زرعی، آبپاشی اور تحقیقی مقاصد سمیت منظور شدہ سرگرمیوں کے لیے ڈرون کا استعمال پابندی سے مستثنیٰ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں