4

اسلحہ ڈیلرز کو آن لائن پورٹل پر اندراج کیلئے مزید 10 دن کی مہلت مل گئی

(ویب ڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ ڈیلرز کو آن لائن پورٹل پر اندراج کے لیے مزید 10 دن کی مہلت دیدی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب آرمز لائسنس پورٹل پر ڈیجیٹل انوینٹری سے متعلق اسلحہ ڈیلرز کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبے بھر سے 350 سے زائد اسلحہ ڈیلرز نے شرکت کی۔
ترجمان کے مطابق تربیتی ورکشاپ میں آن لائن پورٹل پر تمام کوائف کے اندراج کا طریقہ کار واضح کیا گیا ہے جس کیلئے محکمہ داخلہ نے اسلحہ ڈیلرز کی درخواست پر آن لائن پورٹل پر اندارج کیلئے مزید 10 دن کی مہلت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عید میلادالنبیؐ؛پنجاب بھرمیں ریسکیو 1122 ہائی الرٹ
ترجمان کے مطابق اسلحہ ڈیلرز کے موجودہ اسٹاک اور خرید و فروخت کے اندراج کیلئے 6 ستمبر 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے جبکہ صوبے میں اسلحہ ڈیلرز کی خرید و فروخت کا تمام ریکارڈآن لائن دستیاب ہوگا،پنجاب میں کل413 رجسٹرڈ اسلحہ ڈیلرز میں سے230ڈیجیٹل انوینٹری پر کوائف درج کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں