4

جشنِ میلادالنبی ﷺ پر بڑی خوشخبری!

(شاہد ندیم سپرا)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر اجتماعات اور محافل کے دوران صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

لیسکو کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہونے والے میلادالنبی ﷺ کے اجتماعات اور محافل کے دوران بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

اس سلسلے میں لیسکو کے تمام سرکلز، ڈویژنز اور سب ڈویژنز میں عملے کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جاسکے۔

کمپنی انتظامیہ نے متعلقہ افسران اور فیلڈ اسٹاف کو بجلی کی فراہمی کے نظام کی مسلسل نگرانی اور کسی بھی ممکنہ خرابی کو فوری دور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کل اسلام آباد میں ہوگی

لیسکو حکام کے مطابق عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں