4

12 ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

(24 ںیوز)ملک بھر میں12 ربیع الاول عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ 

جلوسوں کی سیکیورٹی پر 3 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان تعینات ہوں گے ، ٹریفک کی روانی اور متبادل ٹریفک انتظامات کے لیے ٹریفک  افسران فرائض انجام دیں گے۔

جلوس کے شرکاء کو صرف مقررہ انٹری پوائنٹس سے داخلے کی اجازت ہوگی،تمام انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں گے،جلوس میں شرکت کے لیے آنے والے افراد کی مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔

جلوس کے روٹس اور اطراف کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی،جلوس کے روٹس پر اہم عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے ۔

جلوس کے روٹس سے ملحقہ گلیاں، سڑکیں اور راستے عارضی طور پر سیل کیے جائیں گے،پولیس کمانڈوز اور پٹرولنگ سکواڈ سیکیورٹی اور گشت کے فرائض انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران کا ایک روزہ دورہ مکمل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں