
(عثمان خان)حج آپریشن کو مکمل ڈیجیٹل بنانے کی حکومتی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے۔
حج 2027 سرکاری حج سکیم کیلئے مختص نشستیں صرف سات روز میں مکمل ہو گئیں،20 تا 25 روزہ شارٹ حج پیکیج کی نشستیں پہلے 24 گھنٹے کے اندر ہی مکمل ہو گئی تھیں، لانگ حج پیکیج کی باقی نشستیں بھی آج 25 اگست کو دوپہر 12 بجے مکمل ہو گئیں۔
حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کوٹہ مکمل ہونے تک جاری ہے۔سرکاری حج سکیم 2027 میں نیا ڈیجیٹل نظام، تیز رفتار بکنگ اور عوام کا بھرپور اعتماد، حج انتظامات میں اہم سنگ میل ثابت ہوا، سرکاری حج سکیم کی تمام نشستیں صرف سات روز میں مکمل ہونا تاریخی پیش رفت قراردیدیا گیا۔
حج واجبات کی وصولی کا عمل 18 اور 19 اگست کی درمیانی شب شروع ہوا تھا ، سرکاری حج سکیم کی نشستیں چند ہی روز میں مکمل ہونا عازمین کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔
نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے تیار ڈیجیٹل حج پلیٹ فارم نے بکنگ کے عمل کو آسان اور مؤثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا،پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے عازمین کو گھر بیٹھے حج کے مراحل مکمل کرنے کی سہولت میسر رہی، ڈیجیٹل نظام کے باعث حج درخواستوں اور واجبات کی وصولی کا عمل پہلے سے زیادہ منظم، شفاف اور تیز رفتار رہا۔
سرکاری حج سکیم کی تمام نشستوں کا ریکارڈ مدت میں مکمل ہونا وزارت مذہبی امور اور نیشنل آئی ٹی بورڈ کی مشترکہ کاوشوں کا ثمر ہے، مختصر مدت میں سرکاری حج کوٹہ مکمل ہونا وزارت مذہبی امور پر عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی قیادت میں حج انتظامات کو جدید ڈیجیٹل تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس ; سابق وزیر اعلیٰ سمیت 47 مجرموں کو 10،10 سال قید کی سزا






