3

ڈی پی او گجرات کا عوامی شکایات پر نوٹس 3 ٹریفک پولیس ملازمین معطل

(رانا شہزاد)عوامی شکایات پر ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کا سخت ایکشن، شہری سے رشوت لینے پر 3 ٹریفک پولیس ملازمین کو  ملازمت سے معطل کر دیا ۔

سرائے عالمگیر ناکہ پوائنٹ پر شہری سے رشوت لینے کی شکایت پر کارروائی کی گئی ،معطل ملازمین میں ایک ٹریفک وارڈن اور دو ٹریفک اسسٹنٹ شامل ہیں۔

ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے کہا کہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،عوامی شکایات پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران کا ایک روزہ دورہ مکمل، ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں