
(عیسیٰ ترین) بلوچستان کی صورتحال سے متعلق کوئٹہ میں 2روزہ 28 واں دفاعی جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ میرسرفرازبگٹی اور کور کمانڈرکوئٹہ نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
اجلاس میں صوبائی اور وفاقی اداروں کی مشترکہ کوششوں اور صوبے کیلئے مزید اقدامات کرنے پرغور کیا گیا۔
بلوچستان کے درخشندہ مستقبل، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام کی فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران دارالحکومت کوئٹہ سمیت اہم علاقوں میں مرحلہ وار سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ۔
28 ویں دفاعی و جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ اجلاس باقاعدگی سےہورہا ہے جس سے صوبے میں امن و استحکام کیلئے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ ہر تین ہفتوں بعد ہونے والے اجلاس کا مقصد سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینا اور صوبے میں امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے۔
اجلاس میں وفاقی و صوبائی اداروں اور محکموں کے علاوہ سیکیورٹی فورسز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
رواں ماہ فتنہ الہندستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: پارلیمنٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی نے پمز کے ڈاکٹڑوں، نرسوں کو معطل کرنے، ای ڈی، وزیر صحت کے استعفے کا مطالبہ کر دیا






