1

پمز سانحہ وزیراعظم کی انکوائری کمیٹی کل رپورٹ  پیش کرے گی

(بابر شہزاد تُرک) اسلام آباد کے پمز ہسپتال سانحہ کی تحقیقات کے لئے وزیراعظم کی انکوائری کمیٹی اپنی عبوری رپورٹ کل  دے گی جبکہ تفصیلی رپورٹ 5 روز میں جمع کرائے گی۔  

وزیراعظم کی پمز آتشزدگیانکوائری کمیٹی نے ہسپتال کا ایک مرتبہ پھر دورہ کیا اور  نرسری و ملحقہ ایریاز کا تفصیلی معائنہ کیا۔  کمیٹی نے نرسری میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور  تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔

 پمز  ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی پمز کے 30 سے زائد ملازمین کے بیانات ریکارڈ کر چکی ہے۔ کمیٹی نرسری کی سی سی ٹی وی ویڈیوز کا معائنہ کر چکی ہے۔

انکوائری کمیٹی پمز آتشزدگی بارے عبوری رپورٹ کل جمع کرائے گی۔ اور تفصیلی رپورٹ پانچ روز میں جمع کرائے گی۔

وزیراعظم نے سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کی زیرسربراہی کمیٹی قائم کی ہے۔ جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر خورشید، وفاقی سیکرٹری بیرسٹر نبیل اعوان، ڈپٹی کمشنر  اس کمیٹی میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  کشمیر کی بساط پر پیپلز پارٹی کی خوبصورت چال، سردار مختار وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں