3

متعدد افسران کے تقرر و تبادلےنوٹیفکیشن جاری 

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے متعدد سرکاری افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرر و تبادلوں کے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں۔

 جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق مذہبی امور ڈویژن کے چیف فنانس افسر ذوالفقار خان کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی خدمات آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر کو واپس کی گئی ہیں جبکہ تقرری کے منتظر وسیم ارشد کو مذہبی امور ڈویژن کا چیف فنانس افسر تعینات کیا گیا ہے، گریڈ 20 کے دونوں افسران کا تعلق پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس سے ہے، دیگر نوٹیفکیشنز کے مطابق وزارت وفاقی تعلیم کے ڈپٹی سیکریٹری اسد اختر عباس کی خدمات نیشنل ٹیلنٹ پول کو واپس کی گئی ہیں، جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعینات ڈپٹی سیکریٹری غلام خالق کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد کی گئی ہیں۔ 

مزید برآں، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے افسر عون حیدر گوندل کا خیبرپختونخوا سے حکومت پنجاب تبادلہ کیا گیا ہے اور اسلام آباد انتظامیہ میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 18 کے فرحان احمد کو بھی تبدیل کر کے ان کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ وفاقی وزارت صحت کے تحت تعینات ڈاکٹر فہد خالد کی خدمات حکومت خیبرپختونخوا کو واپس کی گئی ہیں اور محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں تعینات سبجیکٹ اسپیشلسٹ اکنامکس سمعیہ بشیر کی خدمات بطور اسسٹنٹ پروفیسر وفاقی نظامتِ تعلیمات کے سپرد کی گئی ہیں، علاوہ ازیں، محکمۂ صحت بلوچستان میں تعینات فارماسسٹ مدیحہ خاتون کی خدمات بھی وفاق کے سپرد کی گئی ہیں، انہیں اسلام آباد میں قومی ادارہ برائے بحالیِ طب (NIRM) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ 

ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق محکمۂ تعلیم خیبرپختونخوا کی سبجیکٹ اسپیشلسٹ شہناز نوری کا بھی تبادلہ کر کے ان کی خدمات وفاقی نظامتِ تعلیمات کے سپرد کرتے ہوئے انہیں سیکنڈری اسکول ٹیچر تعینات کیا گیا ہے، مزید برآں، اوورسیز پاکستانیز ڈویژن میں تعینات سیکشن افسر خالد عمر کی خدمات بھی اے این ایف ڈویژن کو واپس کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ صوبے کی امکانی تقسیم کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی ڈٹ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں