
(وقاص عظیم)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی کم از کم تنخواہ میں اضافہ کردیا،وفاقی سرکاری ملازمین کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار 7 سو روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔
وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 3 ہزار 7 سو روپے کا اضافہ کر دیا گیا ،40 ہزار 7 سو روپے سے کم ماہانہ تنخواہ وصول کرنے والے ملازمین کو خصوصی الاونس دیا جائے گا ۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں سورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ






