3

حکمران عیاشیاں بند کریں عوامی دباؤ برداشت نہیں کر سکیں گے:حافظ نعیم الرحمن

(24 ںیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عوام میں شعور بیدار ہو رہا ہے، حکمرانوں کی سازشیں بے نقاب ہو رہی ہیں، عوام کو بتایا ہے حکمران کس طرح ان کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے سے جانے والے کارکن گلی گلی، بازار اور چوک چوراہوں تک اپنا پیغام پہنچائیں، نوجوان، طلبہ، وکلا، مزدور اور کسان عوامی شعور کی تحریک کا حصہ بنیں۔

انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی طاقت استعمال کرکے عوامی مسائل اور مطالبات کو اُجاگر کیا جائے، پٹرولیم لیوی کے خلاف عوامی رائے کو منظم اور بھرپور انداز میں سامنے لائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پٹرولیم لیوی غریب، مزدور، کسان اور متوسط طبقے پر ناجائز بوجھ ہے،حکومت روزانہ کروڑوں روپے عوام کی جیبوں سے وصول کر رہی ہے،عوامی تحریک کو گلی گلی اور محلے محلے تک پہنچانا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پرامن احتجاج کے باوجود حکمرانوں میں پریشانی اور کھلبلی شروع ہو چکی ہے،پورے پاکستان میں مارچ اور پیدل مارچ شروع ہوئے تو حکمران عوامی دباؤ برداشت نہیں کر سکیں گے،حکمران اپنے اخراجات اور عیاشیاں کم کریں، عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالیں۔

انھوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں،  پنجاب میں غربت میں 41 فیصد اضافہ ہو چکا، تعلیم کا حق بھی عوام سے چھینا جا رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ  عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر حکمرانوں کی عیاشیوں کے لیے جہاز خریدنا ناقابل قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی ایئر لائن کی فضائی میزبان ہوٹل کی 24ویں منزل سے گر کر ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں