
(امانت گشکوری)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ میں جلد سماعت کی درخواست منظور نہ ہو سکی۔
ذرائع کے مطابق ہسپتال منتقلی کیخلاف نظرثانی درخواست اپنی باری پر مقرر ہوگی،حکومت نے نظرثانی درخواست جلد مقرر کرنے کی استدعا کی تھی، فکسشین پالیسی کے تحت نظرثانی درخواست مقرر ہوگی۔
ذرائع کے مطابق توہین عدالت کی درخواست بھی مرکزی کیس کیساتھ مقرر ہوگی،کیس کی سماعت کرنے والا بنچ گرمیوں کی چھٹیوں میں موجود نہیں،کیس گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد 16 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر ہے۔
یہ بھی پڑھیں :موجودہ سسٹم کے بارے میں بہتر فیصلہ عوام ہی کر سکتے ہیں :ایاز صادق






