
(اویس کیانی )وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
محسن نقوی نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہاہے کہ پمز ہسپتال میں انتہائی دلخراش اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،دکھ کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہم جاں بحق بچوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا پمز ہسپتال میں آتشزدگی واقعہ کا نوٹس، فوری تحقیقات کا حکم
واضح رہے کہ اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ہوگئے ہیں،ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ نرسری میں ایئر کنڈیشن کمپریسر پھٹنے سے لگی جس سے نرسری میں موجود 14 نومولود جاں بحق ہوگئے، نرسری میں آگ صبح سات بجے کے قریب لگی، آگ گائنی وارڈ کی ایم سی ایچ وارڈ کے تیسرے فلور پر لگی، فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا جس ک بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔






