
(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پمز ہسپتال میں پیش آنے والے سانحے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو معطل کرکے عہدے سے ہٹا دیا جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پمز ہسپتال میں پیش آنے والے واقعے اور اس کے محرکات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ذمہ داران کے تعین اور واقعے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات پر بھی غور کیا گیا۔
وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی سربراہی سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کے سپرد کردی، کمیٹی واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تحقیقات شفاف اور میرٹ پر مکمل کی جائیں اور غفلت یا کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ پمز پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سینٹرل کاتمام ذمہ داروں کو فوری ہٹانے کا مطالبہ






