2

مریم نواز شریف کو  ہانگ کانگ میں عالمی لیڈرشپ سمٹ اور این ایس ٹی ایوارڈ گالا میں شرکت کی دعوت

(اویس کیانی)  سویٹزر لینڈ کی ماحولیات کے تحفظ سے متعلق  بین الاقوامی تنظیم  نے وزیراعلی مریم نوازشریف کی ماحولیاتی بہتری سے متعلق خدمات اور ٹیکنالوجی پر مبنی گورننس کے فروغ کے اقدامات کا اعتراف  کرتے ہوئے انہیں  ہانگ کانگ میں این ایس ٹی ایوارڈ گالا اینڈ سمٹ 2026 میں شرکت اور خطاب کرنے دعوت  دی ہے۔

نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ فائونڈیشن کے چئیرمین پیٹر نوبل نے  وزیراعلی پنجاب 30 ستمبر کو ہانگ کانگ میں عالمی لیڈرشپ سمٹ اور این ایس ٹی ایوارڈ گالا میں شرکت کی باضابطہ دعوت  آج دی ہے۔

ہانگ کانگ سمٹ میں عالمی رہنماؤں کے ساتھ سائنسدان اور پائیدار ترقی کے پالیسی ساز شرکت کریں گے۔

نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ (این ایس ٹی) نے پنجاب میں ریئل ٹائم مانیٹرنگ، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ڈیٹا پر مبنی نظام کے بڑھتے استعمال کا اعتراف کیا ہے  اور سموگ، فضائی آلودگی کے خاتمے، جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے  حوالے سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی خاص طور سے  کوششوں کو سراہا ہے۔
 این ایس ٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں صوبہ پنجاب نے آلودگی کے ذرائع کا سراغ لگانے، ماحولیاتی خطرات کا جائزہ لینے اور مختلف محکموں کے درمیان سموگ کے خلاف ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر مبنی نظام قائم کیا۔ 

اس رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ  جدید آلات کی فراہمی اور اُن کے استعمال سے صوبہ پنجاب میں فضائی معیار کے انتظام کو زیادہ شفاف اور نتیجہ خیز بنایا گیا ۔ صوبہ پنجاب نے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور شکار کی روک تھام کے لئے بھی  ریموٹ مانیٹرنگ ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا۔  جنگلی حیات کے تحفظ، افزائش اور نسل کے تحفظ کے لئے سیٹلائٹ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا گیا۔

فائونڈیشن کے چئیرمین پیٹر نوبل نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کو اُن کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ گالا اور سمٹ میں مدعو کیا ۔

 این ایس ٹی کے چیئرمین پیٹر نوبل نے  وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی خدمات کے متعلق  اظہار خیال  لرتے پہوئے کہا کہ  صوبہ پنجاب میں ٹیکنالوجی پر مبنی طرزِ حکمرانی کی جانب پیش رفت ایک قابل تقلید مثال کہی جاسکتی ہے۔ 

سویٹزر لینڈ میں قائم فائونڈیشن ’نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ‘ (این ایس ٹی) 2007 میں نوبل خاندان کے افراد نے قائم کی تھی ۔

پیٹر نوبل کی سربراہی میں یہ فائونڈیشن ماحولیاتی بہتری، فضائی آلودگی میں کمی لانے اور انسانی معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے کام کررہی ہے ۔

یہ ٹرسٹ نوبل خاندان کے افراد کی جانب سے قائم کردہ ایک الگ فلاحی ادارہ ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  پمز سانحہ کی رپورٹ میں آگ پھیلنے  کی وجہ کے متعلق ہولناک انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں