2

پاک آئی ڈی سم اجرا کا پلیٹ فارم نہیں نادرا نے اہم وضاحت جاری کردی

(ویب ڈیسک) نادرا نے پاک آئی ڈی ایپ پر چہرے کی تصدیق کے ذریعے موبائل فون سمز کے اجرا سے متعلق اہم وضاحت جاری کر دی۔ کہا پاک آئی ڈی سم اجرا کا پلیٹ فارم نہیں، بلکہ یہ نادرا کی شہری خدمات کیلئے ہے۔ سم کیلئے شناختی تصدیق کے تقاضے پی ٹی اے طےکرتا ہے۔

ترجمان کے نادرا سمز کے اجرا اور بینکنگ امور کیلئے چہرے کی شناخت کی مکمل حمایت کرتا ہے البتہ پاک آئی ڈی سم اجرا کا پلیٹ فارم نہیں بلکہ یہ نادراکی شہری خدمات کیلئےہے۔ سم کیلئے شناختی تصدیق کےتقاضے پی ٹی اے طےکرتا ہے۔ سم اجرا کیلئے نادرا تکنیکی معیار اور محفوظ تصدیق فراہم کرتا ہے۔

 ترجمان کے مطابق موبائل آپریٹرز آؤٹ لیٹس، ایپس اوربائیومیٹرک ڈیوائسز قوانین کے مطابق خود ذمہ دار ہیں۔ آپریٹر شہریوں کا بائیومیٹرک ڈیٹا مشین یا الگ بائیومیٹرک ڈیٹا بیس میں جمع نہیں کرسکتے۔

بیان کے مطابق پی ٹی اے، آپریٹرز  اور اسٹیٹ بینک سے چہرہ شناختی نظام کا نفاذ تیز کرنے کی درخواست کی ہے۔ نادرا خدمات میں پاک آئی ڈی کے ذریعے چہرے کی شناخت بدستور جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں