2

بل گیٹس نے بڑے خطرے سے خبردار کر دیا

(24 نیوز)مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کی جانب سے اکثر مستقبل کے حوالے سے پیشگوئیاں کی جاتی ہیں،اب انہوں نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے حوالے سے تشویشناک پیشگوئی کی ہے۔

اپنے  ایک مضمون میں بل گیٹس نے مطالبہ کیا کہ مخصوص شعبوں میں انسانوں کے لیے ملازمتوں کو مختص کیا جائے تاکہ اے آئی ٹیکنالوجی ان کی جگہ نہ لے سکے۔

گیٹس نے پیشگوئی کی کہ اس ٹیکنالوجی کے نتیجے میں متعدد ملازمتیں ختم ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ اے آئی اور روبوٹس میں بہتری کے ساتھ ہم چند مخصوص شعبوں کو انسانوں کے لیے مختص کر دیں۔

مزید پڑھیں:بھارت :تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ جاں بحق

 یہ کچھ ایسا ہی ہے جیسے ہم نے قدرتی علاقوں کو مخصوص کیا ہوا ہے تاکہ انہیں نقصان نہ پہنچ سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ‘جیسے طبی شعبے میں انسانوں کی ضرورت ہے، تصور کریں کہ کوئی روبوٹ آپ کو کسی ناقابل علاج مرض کے بارے میں خبر دیتا ہے جو کہ نہیں ہونا چاہیے’۔

یہ مضمون جیفری اپسٹن اسکینڈل میں نام آنے کے بعد بل گیٹس کا پہلا عوامی بیان ہے اور وہ جیفری اپسٹن سے تعلق پر پچتھاوے کا اظہار کرچکے ہیں۔

بل گیٹس نے اپنے مضمون میں انتباہ کیا کہ دنیا بھر کی حکومتیں اے آئی کے اثرات کے پیمانے کے حوالے سے تیار نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں