
(احمد منصور)کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السلیم الصباح کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد نے چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، کویت کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان بھی وفد میں شامل تھے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور کویت نے ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،پاکستان اور کویت نے باہمی مفاد پر مبنی دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اظہارکیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کویتی وفد کی علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، آپریشنل مہارت اور گراں قدر خدمات کو سراہا،پاکستان اور کویت نے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط، پائیدار اور باہمی مفاد پر مبنی دفاعی شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں کااجتماعی تعین غیر قانونی قرار دیدیا






