
(اویس کیانی)مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے منصب کے لیے پارٹی کا امیدوار نامزد کردیا۔
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے افتخار گیلانی کی نامزدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بطور وزیراعظم آزاد کشمیر نامزدگی کا فیصلہ نواز شریف کی منظوری سے کیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب کے مطابق نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق افتخار گیلانی مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے اور وہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی سے لاہور کا سفر،بریک فیل مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی
اس کے بعد آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائدِ ایوان کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔






