
(زاہدچوہدری) پنجاب بھر کےسرکاری و نجی ہسپتالوں میں فائرسیفٹی اقدامات پرعملدرآمد کی ہدایت کردی گئی۔
اس حوالے سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ فائر سیفٹی قوانین، قواعد و ضوابط اورپی ایچ سی معیار پر مکمل عملدرآمد کیا جائے،ہسپتالوں میں ایمرجنسی کوڈنگ سسٹم، بالخصوص کوڈ ریڈ نافذ کیا جائے۔
مراسلے میں کہاگیاہے کہ فائر فائٹنگ آلات، ایمرجنسی راستوں و نقشوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے،عمارت کے فٹنس سرٹیفکیٹ کی دستیابی یقینی بنائی جائے ،پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ہسپتال انتظامیہ کو تربیت یافتہ عملہ ،باقاعدہ فائر سیفٹی ڈرلز یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر
مراسلے میں کہاگیاہے کہ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ سرکاری و نجی ہسپتالوں کے فائر سیفٹی معائنے مکمل کرے،خلاف ورزی کرنیوالے ہسپتالوں کی انسپیکشن رپورٹس اورتفصیلات فراہم کی جائیں،پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ سے گزشتہ 3برس کے معائنوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔






