
(اشرف خان) سٹیٹ بینک نے مالی سال 2025-26 کے مالیاتی گوشوارے جاری کردیئے جس کے مطابق مرکزی بینک کا مالی سال 2025-26 کا خالص منافع 1,990 ارب روپے رہا،1932 ارب روپے کا سرپلس منافع وفاقی حکومت کو منتقل کردیا گیا۔
مالیاتی گوشوارے اور آڈیٹرز رپورٹ وفاقی حکومت اور پارلیمنٹ کو بھی بھجوا دی گئی،مالی سال میں بینک کی مجموعی آمدنی 2078 ارب روپے رہی، بینک دولت نے مارک اپ اور ڈسکاؤنٹ 2037 ارب روپے کمائے ہیں۔
بینک کی مبادلہ آمدنی 76 ارب روپے رہی،مالی سال میں بینک چلانے پر 88 ارب روپے خرچ ہوئے،بینک نوٹوں کی چھپائی پر 29 ارب روپے خرچ ہوئے۔
سٹیٹ بینک کے اثاثے 30 جون تک 28732 ارب روپے رہے،بینک کے پاس 2334 ارب روپے مالیت کا سونا ہے، مالی سال کے اختتام پر زیرگردش بینک نوٹوں کی مالیت 1265ارب روپے رہی۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،اقوامِ متحدہ کے لیے پاکستان کے مشن میں تعینات آصف خان جوائنٹ سیکرٹری وزیرِ اعظم آفس تعینات






