6

تیل مہنگا بجلی نایاب! ترقی یافتہ ملک  بھی بڑے بحران کی لپیٹ میں آگیا!

(ویب ڈیسک )جاپان میں بجلی کی اسپاٹ قیمتیں چھ ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جس کی بڑی وجوہات میں دارالحکومت میں شدید گرمی کے باعث بجلی کی بڑھتی طلب اور آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حمل سے متعلق تازہ رکاوٹوں کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ شامل ہے۔

بلوم برگ کے مطابق جاپان الیکٹرک پاور ایکسچینج کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر کی ڈے-اَہیڈ اسپاٹ بجلی قیمت منگل کو بڑھ کر 20.13 ین فی کلو واٹ آور ہو گئی، جو ایک ہفتہ قبل کے مقابلے میں 64 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ قیمت جون کے آغاز کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ بڑھتے درجہ حرارت کے باعث ٹھنڈک کے نظام کے استعمال میں اضافہ ہوا، جس سے بجلی کی طلب پر دباؤ بڑھ گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتیں۔۔!سرمایہ کار محتاط ہو گئے

دوسری جانب آبنائے ہرمز کے ذریعے شپنگ میں پیدا ہونے والی نئی مشکلات نے ایندھن کی لاگت میں اضافہ کیا، جس کا اثر توانائی کی قیمتوں پر بھی پڑا۔

ماہرین کے مطابق جاپان جیسے توانائی درآمد کرنے والے ملک میں عالمی ایندھن کی قیمتوں اور موسم کی شدت کا بجلی کی لاگت پر براہ راست اثر پڑتا ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں طلب اور رسد کی صورتحال مارکیٹ کی سمت کا تعین کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں