انڈونیشیا میں فضائی آلودگی سے 3,560 افراد ہلاک، جنگلات کی آگ نے صورتحال سنگین بنا دی
جکارتہ: انڈونیشیا میں جنگلات اور زمینوں پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں پھیلنے والے زہریلے دھویں نے ستمبر 2026 کے دوران اندازاً 3,560 افراد کی جان لے لی۔
سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر (CREA) کی رپورٹ کے مطابق، ستمبر میں تقریباً 5 کروڑ 78 لاکھ افراد غیر صحت بخش سے انتہائی خطرناک فضائی آلودگی کی زد میں رہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگلات کی آگ سے خارج ہونے والے باریک ذرات (PM2.5) نے خصوصاً کلیمانتان اور سماٹرا کے علاقوں میں انسانی صحت کو شدید متاثر کیا۔
اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں انڈونیشیا میں فضائی آلودگی سے مجموعی طور پر تقریباً 5,310 اموات کا تخمینہ لگایا گیا، جن میں جنگلات کی آگ کا دھواں ایک بڑا سبب بنا۔
ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی نہ صرف سانس کی بیماریوں بلکہ دل اور پھیپھڑوں کے مسائل اور قبل از وقت اموات کا بھی سبب بن سکتی ہے۔






