ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے بھیجا گیا خط ایرانی قیادت کے اعلیٰ سطح اجلاسوں میں زیر بحث آیا ہے، تاہم فی الحال امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا کوئی پروگرام طے نہیں کیا گیا۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دو روز قبل ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کو خط لکھا تھا جس کے بارے میں امریکی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ خط میں ممکنہ طور پر مذاکرات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس دعویٰ کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ خط کا مقصد صرف طبی سامان کی فراہمی کی اجازت دینے سے متعلق بات چیت کرنا تھا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے الجزیرہ کو دیئے گئے انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی نائب صدر کا خط اعلیٰ سطح کے اجلاس میں زیر بحث آیا ہے، تاہم اس حوالے سے امریکا کے ساتھ براہ راست بات چیت کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔






