5

ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ جلد معاملہ نمٹا دیں گے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران پر سخت حملوں کا انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ جلد معاملہ نمٹا دیں گے۔ ممکن ہے کہ کسی مرحلے پر امریکہ کو ایران پر سخت حملہ کرنا پڑے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ایران کے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ایران میں مذاکرات کے لیے کسی شخصیت کی تلاش میں ہیں، ایران میں کوئی بھی صدارت سنبھالنے کو تیار نہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں