1

اسلام آباد: سی ڈی اے ہسپتال میں سموک ڈیٹیکٹر موجود نہ ہونے کا انکشاف

(ویب ڈیسک)اسلام آباد کے سی ڈی اے ہسپتال میں سموک ڈیٹیکٹر موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان ہسپتال کے مطابق سی ڈی اے ہسپتال میں ہیٹ ڈیٹیکٹر اور فائر ہائیڈرنٹ بھی موجود نہیں ہیں۔

سی ڈی اے ہسپتال کے ترجمان کے مطابق سموک ڈیٹیکٹر موجود نہیں، ابھی تک فائر ڈرل نہیں ہوئی، آئندہ کروالیں گے۔

ترجمان کے مطابق سی ڈی اے ہسپتال میں ایمرجنسی لائٹیں غیر فعال ہیں، جس کے باعث انخلاء کے راستے واضح نہیں ہیں۔

ذرائع سی ڈی اے ہسپتال کے مطابق سی ڈی اے کے اپنے ہسپتال میں چیک لسٹ کے مطابق آلات موجود نہیں، فائر الارم علامتی ہے، ان کے ساتھ سسٹم نصب نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’’دمہ‘‘ کے مریضوں کے لیے نئی دوا کی تیاری میں بڑی پیش رفت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں