2

بلوچستان: گیس لیکیج کے باعث گھر میں دھماکا ماں اور 3 بچے جاں بحق

(ویب ڈیسک)بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں دھماکے سے ماں اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے بچوں کے والد سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے، شاہد ابڑو کے گھر کے ایک کمرے میں گیس لیکیج کے باعث گیس بھر گئی جس کے بعد اچانک زور دار دھماکا ہوا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں کمرے کی چھت گر گئی، حادثے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم شاہد ابڑو کی اہلیہ، بیٹی اور دو بیٹے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے بجلی کنکشنز کی فراہمی کا عمل آسان بنانے کیلئے اہم فیصلہ
 
 
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں